Nida Ansari

Add To collaction

سینے میں راز عشق چھپایا نہ جاۓ گا

سینے میں راز عشق چھپایا نہ جائے گا
یہ آگ وہ ہے جس کو دبایا نہ جائے گا

سن لیجیے کہ ہے ابھی آغاز عاشقی
پھر ہم سے اپنا حال سنایا نہ جائے گا

اب صلح و آشتی کے زمانے گزر گئے
اب دوستی کا ہاتھ بڑھایا نہ جائے گا

ہم آہ تک بھی لا نہ سکیں گے زبان پر
وہ روٹھ جائیں گے تو منایا نہ جائے گا

وہ دور ہیں تو دل کو ہے اک اضطراب سا
وہ آئیں گے تو آپ میں آیا نہ جائے گا

   4
2 Comments

sarfaraj alam

21-Oct-2023 03:12 PM

بسا لینا کسی کو دل میں، دل ہی کا کلیجہ هےپہاڑوں کو تو بس آتا هے ، جل کر طُور هو جانایہاں تو سَر سے پہلےدِل کا سودا شرط هے یاروکوئی آساں هے کیا ! سَرمد و منصور هو جانا ؟

Reply

Shaqeel

18-Feb-2022 11:33 AM

Good

Reply